ایک تو دل کی چوری کرتے ہو
اوپر سے سینہ زوری کرتے ہو
ہم سے تو ایسا کام ہو نہیں سکتا
اور تم زورا زوری کرتے ہو
میرے خلاف بھڑکاتے ہو سب کو
لوگوں سے میری چغلخوری کرتے ہو
مجھ سے جھوٹا پیار جتا کر
اس طرح اپنا دل پشوری کرتے ہو
پہلے میرے فون کا نمبر ملاتے ہو
اور پھر سوری سوری کرتے ہو