دنیا میں کوئی سوالی نہ ہو
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMوہ بھی کوئی گلشن ہے جس کا مالی نہ ہو
ایسی حسینہ سے پیار کرو جو دل کی کالی نہ ہو
جس خوبی سے کسی نے کاٹی ہے میری جیب
خدا کرے اس طرح کسی جیب کی پامالی نہ ہو
اگردنیا کوئی امیت نہ دے مال و زر کو
پھر کوئی بھی کسی کا سوالی نہ ہو
کاش ہزاروں لوگ میرے دل میں آ بسیں
پھر کسی کے لیے تھوڑی بھی جگہ خالی نہ ہو
ایسے لوگوں پہ مرتے ہیں نئے دور کے حسیں
جن کی جیب بھری ہو اصغر جیسی خالی نہ ہو
More Funny Poetry







