Add Poetry

دن کو رہتے جھیل پر دریا کنارے رات کو

Poet: احمد راہی By: Zaid, Lahore
Din Ko Rehtay Jheel Par Darya Kinare Raat Ko

دن کو رہتے جھیل پر دریا کنارے رات کو
یاد رکھنا چاند تارو اس ہماری بات کو

اب کہاں وہ محفلیں ہیں اب کہاں وہ ہم نشیں
اب کہاں سے لائیں ان گزرے ہوئے لمحات کو

پڑ چکی ہیں اتنی گرہیں کچھ سمجھ آتا نہیں
کیسے سلجھائیں بھلا الجھے ہوئے حالات کو

کتنی طوفانی تھیں راتیں جن میں دو دیوانے دل
تھپکیاں دیتے رہے بھڑکے ہوئے جذبات کو

درد میں ڈوبی ہوئی لے بن گئی ہے زندگی
بھول جاتے کاش ہم الفت بھرے نغمات کو

وہ کہ اپنے پیار کی تھی بھیگی بھیگی ابتدا
یاد کر کے رو دیا دل آج اس برسات کو

Rate it:
Views: 905
27 May, 2021
More Ahmad Rahi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets