دوستی کا ربط

Poet: UA By: UA, Lahore

کیا دوستی کا ربط بھی باقی نہیں رہا
جو میکدے میں جام مے باقی نہیں رہا

بدلے ہوئے تیور یہ بدلہ ہوا انداز
کیوں آج وہ طرز کہن باقی نہیں رہا

دل گنگنا رہا ہے وہی پھر سے بارھا
وہ گیت جو زباں پہ باقی نہیں رہا

عظمٰی کئی دنوں سے ہم سوچ رہے ہیں
اپنا وہ قصہ جو کہ اب باقی نہیں رہا

Rate it:
Views: 639
27 Sep, 2009