دوستی

Poet: By: Saima Tauseef, Dubai

تیرے اخلاص سے دوستی کی ہے
تیرے احساس سے دوستی کی ہے

تم میرے پاس نہیں
میں نے تیری یاد سے دوستی کی ہے

میں تم کو کس طرح بھولوں
میں نے تیرے اوصاف سے دوستی کی ہے

کبھی جو تم نے بھی مجھے یاد کیا ہوگا
میں نے ان لمحات سے دوستی کی ہے


جو مہک ہے صرف تیری یاد کی
میں نے ان جذبات سے دوستی کی ہے

تم سے ملنا جو اک خواب سا لگتا ہے
میں نے تیرے انتظار سے دوستی کی ہے

Rate it:
Views: 1089
09 Jul, 2009