دوستی
Poet: purki By: m.hassan, karachiجو خود سے قریب ہوتا ہے
 باقی سب فریب ہوتا ہے
 
 سچی دوستی آجکل ڈھونڈیں کہاں
 وقت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوتا ہے یہاں
 
 آجکل کی دوستیاں قائم ہیں لین اور دین پر
 زرا زرا سی بات پر برسوں کے یارانے دھواں
 
 کون سچا کون جھوٹا بھول کر اس بات کو
 آؤ پھر سے ایک ہوجائیں چھوڑ کر سب تلخیاں
 
 چند لمحوں کی یہ دنیا پھر نہ جانے ہم کہاں
 آؤ لگ جائیں گلے سے بھول کر سب ناچاقیاں
 
 ہے دعا رب سے یہی مٹ جائے ان کی دوریاں
 ختم ہوسب رنجشیں اور بڑھیں پھر دوستیاں
  
More Friendship Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 