دھوکہ
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birminghamپہلے مجھے اپنی جانب مائل کیا اس نے
 پھر ظالم اداؤں سے مجھے گھائل کیا اس نے
 
 پہلی ہی نظر میں کسی سے پیار ہو سکتا ہے 
 اس بات کا مجھے قائل کیا اس نے
 
 اپنا جھوٹا پیار جتا کر اور میرا مال کھا کر
 اس طرح سخی سے مجھے سائل کیا اس نے
 
 خدا کا شکر کرو کہ سستے میں چھوٹ گئے
 عدالت میں کوئی کیس نہ فائل کیا اس نے
 
 اک تم ہی ایسے بدنصیب نہیں ہو اے دوست
 اور بھی کئی لوگوں کو کنگال کیا اس نے
More Funny Poetry






