Add Poetry

دیکھو رمضان آگیا ہے

Poet: Mansoor Qureshi By: Muhammad Iqbal Khanani, Hyderabad

( گجراتی سے ترجمہ)

سب شیطان بھاگ گئے دیکھو رمضان آگیا ہے
اٹھو کاہلی سے منہ موڑو دیکھو رمضان آگیا ہے

رکھو روزے، پڑھو نماز، نوافل ، تہجد کے ساتھ
اور جلدی جاگو سحری کے لئے دیکھو رمضان آگیا ہے

بیتے نہ ایک پل بھی فضول اسکا خیال رہے
کمر کس کے ہوجاؤ تیار دیکھو رمضان آگیا ہے

رات اور دِن برستی ہے رحمتِ خداوندی
سب دعائیں مانگ لینا دیکھو رمضان آگیا ہے

کلامِ پاک سے ہے خاص نسبت اسلئے
تلاوت دِل لگا کر کرنا دیکھو رمضان آگیا ہے

دعا منصور کی ہے اتنی سب مومنوں کے لیئے
سب گناہ چھوڑو توبہ کرو دیکھو رمضان آ گیا ہے
 

Rate it:
Views: 394
17 Aug, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets