Add Poetry

رات اپنی بھی مدینے میں بسر ہوجائے

Poet: By: AB Shahzad, Mailsi

رات اپنی بھی مدینے میں بسر ہوجائے
ہجر کی رات کٹے اور سحر ہو جائے

دیکھنے جاؤں مدینے میں نبی کا روضہ
خیال آقا کا رہے اور سفر ہو جائے

مانگتا ہوں میں یہی روز دعا ہی رب سے
میں مدینے میں رہوں طیبہ گھر ہوجائے

میرے آقا نہ ہی محتاج کسی کا کرنا
مبتلا کرب میں ہوں ایک نظر ہو جائے

دیکھتا روز میں دربار کو آتے جاتے
کاش سکونت مری طیبہ میں اگر ہوجائے

دل میں آقا کی محبت ہی رہے ہر لمحے
سلسلہ پیار محبت کا ادھر ہو جائے

نعت آقا کی میں شہزاد پڑھوں گا جا کر
حاضری میری مدینے میں اگر ہو جائے

Rate it:
Views: 472
14 Feb, 2021
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets