Add Poetry

رب

Poet: Bushra Babar By: Bushra Babar, islamabad

یقین نام ہے عبادت کا
ایمان اور عقیدت کا
جو دل میں زرا بھی شبہ ہو
تو دل ایماں سے خالی ہے
بھروسہ ٹوٹ جاے تو
واپس جُڑ بھی سکتا ہے
یقین جب ٹوٹ جاے تو
عبادت فاسد ہو جاتی ہے
عقیدہ فنا ہو جاتا ہے
نہیں ہے بھوکا وہ تیری
عبادتوں کا نمازوں کا
نہ وہ محتاج ہے تیری
تعریفوں کا ,تیرے لفظوں کا
یہ اُس کی خُو ہے دیکھو
وہ بِن مانگےبھی دیتا ہے
وہ بِن بولے بھی سنتا ہے
اورکیسے بیان ہو سکتی ہے
اُس کی ذات لفظوں میں
جہاں اُن لفظوں سے عاری ہے
جو شانِ رب کو سماء جائیں
بہت محدود لفظوں میں
کتنا کوئ بیان کرے
اُس کی ذاتِ اکبر کو
تیری محدود عقل سے
تیرے محدود فہم سے بھی
بہت اعلیٰ ہے اُس کی ذات
بہت معتبر ہے اُس کی ذات

Rate it:
Views: 833
14 Jun, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets