رحمتِ دو جہاں روشنی آپ ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

رحمتِ دو جہاں روشنی آپ ہیں
شاہِ کون و مکاں کے نبی آپ ہیں

آپ ہوتے نہ گر کچھ بھی ہوتا نہیں
باعثِ کن فکاں بندگی آپ ہیں

آپ نے سب کو رب سے مِلایا یہاں
رہبرِ انس و جاں ، ہر خوشی آپ ہیں

بے زباں جانور استغاثہ کریں
مرکزِ بے اماں آپ ہی آپ ہیں

آپ ہیں نائبِ خالقِ کبریا
نازشِ مرسلاں امتی آپ ہیں

آپ آئے تو ظلمت جہاں سے چھٹی
نورِ رب بے گماں زندگی آپ ہیں

وشمہ مجھ پہ ہے ان کا یہ لطف و کرم
آپ ہیں مِہرباں اور سخی آپ ہی

Rate it:
Views: 412
27 Nov, 2017
More Religious Poetry