رحمت برس رہی ہے جلوہ دکھا رہے ہیں
ہم سب کے پیارے آقاﷺ تشریف لارہے ہیں
مومن جہاں میں سارے خوشیاں منارہے ہیں
مدحت رسولﷺ لب پر اپنے سجا رہے ہیں
روتی ہیں جن کی آنکھیں عشقِ نبیﷺ میں رہ کر
اپنے لیے وہ سچ میں جنت بنا رہے ہیں
جب تک ہے سانس جاری مدحت کروں میں ان کی
اک دن صبا کہے گی آقا ﷺ بلا رہے ہیں
حسرت ہے میرے دل میں روضہ نبیﷺ کا دیکھوں
سب جا کے در پہ اپنے سر کو جھکا رہے ہیں
آئے بلاوا میرا سرکار ﷺ کی طرف سے
آنکھوں میں طیبہ کے منظر سما رہے ہیں
منظر ہے کتنا پیارا روضہ کے حاضری کا
عشاق سارے جا کے آنسو بہا رہے ہیں