ضیافتوں عنایتوں کا صبر کا مہینہ
برکتوں کا رحمتوں کا اجر کا مہینہ
صد شکر صبح و شام ہے
رب تعالٰی کا انعام ہے
کل مومنوں کی شان ہے
اہل رضا کی جان ہے
عبادتوں ریاضتوں ثواب کا مہینہ
برکتوں کا رحمتوں کا اجر کا مہینہ
امت کو مبارک ہو ہم سب کو مبارک ہو
پھر خیر سے آیا ہے رمضان کا مہینہ
آیا جو یہ مہنینہ رمضان کا مہینہ
شیطان کے ماتھے پہ آنے لگا پسینہ
خیر بھلائی کا خیرات کا مہینہ
برکتوں کا رحمتوں کا اجر کا مہینہ
برکت سمیٹنے کا موقعہ نصیب کرنا
رحمت سمیٹنے کا موقعہ نصیب کرنا
اس سال بھی امت کو مولا نصیب کرنا
اک سال میں آتا ہے اک بار یہ مہینہ
رمضان کا مہینہ رمضان کا مہینہ
برکتوں کا رحمتوں کا اجر کا مہینہ
عبادتوں ریاضتوں کا صبر کا مہینہ
برکتوں کا رحمتوں کا اجر کا مہینہ