Add Poetry

رمضان کی فضیلت

Poet: Abdul Hafeez Asar, Mumbai, India. By: Abdul Hafeez Asar, Mumbai, India., Mumbai

رحمت کی یہ بدلی ہر سو چھائی ہے
قسمت کے سنورنے کی گھڑی آئی ہے

اک شب جو ہزاروں ماہ سے بڑھ کر ہے
کیا قدر یہ حق نے دے کر فرمائی ہے

رمضان کا مہینہ نیکی میں سبقتوں کا
رمضان کا مہینہ توبہ و بخششوں کا۔۔۔۔

رمضان کے مہینے کی خوب برکتیں ہیں
قرآں حدیث میں تو اس کی فضیلتیں ہیں

رمضان کا ہی روزہ وہ بھی تو ایک دن کا
افطار کر دیا جو نہ شرعی عذر بھی تھا

تو غیر رمضاں کے تو عمر بھر کے روزے
اس کا بدل نہیں ہے چاہے وہ سب ہی رکھ لے

نیکی سے قرب حاصل اللہ کا کرے جو
وہ فرض کے برابر تو غیر رمضاں کے ہو

اس میں تو فرض ویسے کوئی ادا کرے بھی
سَتَّر ہی فرض جیسے ہو غیر رمضاں کے ہی

اس ماہ کا تو اول رحمت تو ہے ہی حصہ
اور مغفرت ہے اس کا تو درمیانی حصہ

اور آخری ہے حصہ تو آگ سے آزادی
یہ ہو گئی فضیلت تو تین عشروں کی ہی

اس ماہ میں تو کثرت ان چار چیزوں کی ہو
اللہ کی رضا کے ہیں واسطے ہی تو دو

اول تو اس میں کثرت ہو کلمہ طیبہ کی
دوم تو اس میں ہو استغفار کی ہی بیشی

سوم طلب ہو اس میں جنت کی ہی تو ہر دم
اور آگ سے خلاصی یہ تو ہوئی چہارم

یہ امتحاں ہے اپنے جذبوں کا ولولوں کا
یہ امتحاں ہے اب تو اپنی ہی خواہشوں کا

رمضان کا مہینہ نیکی میں سبقتوں کا
رمضان کا مہینہ توبہ و بخششوں کا۔۔۔۔

اس ماہ میں تو ایسی اک شب ہے قابِلِ قَدْر
بڑھ کر ہزار ماہ سے کہلاتی جو شب قدر

امت پر دیکھو کتنا انعام ہے خدا کا
نہ پچھلی امتوں کو یہ عطیہ مل سکا تھا

یہ کیسی خیر و برکت کی شب ہے دی اسی نے
ہر عمل ہو میسر توفیق سے اسی کے

قرآن میں فضیلت مذکور ہے اس شب کی
وارد ہوئی فضیلت اکثر حدیث میں بھی

اس شب سے تو کوئی بھی محروم ہی رہا ہے
ساری ہی خیر سے وہ محروم بھی رہا ہے

عشرہ اخیر میں تو اس کی تلاش کرنا
اور اس کی طاق راتوں میں ہی تلاش کرنا

اس کی علامتوں میں یہ شب کھلی ہوئی ہو
بالکل ہو یہ چمکدار صاف و شفاف بھی ہو

یہ گرم نہ ہی ٹھنڈی بلکہ ہے معتدل تو
انوار کی تو کثرت سے چاند ہی کھلا ہو

اور اس کے بعد سورج ہو بھی طلوع ایسا
نہ ہو شعاع اس میں بالکل ہو ٹکیہ جیسا

اس رات کی فضیلت میں ہے یہ بات کافی
قرآن جیسی عظمت والی ہی چیز اتری

اس کی تلاش میں تو رہنا ہے مخلصوں کا
ملتا ہے ہر کسی کو پھل بھی تو کوششوں کا

رمضان کا مہینہ نیکی میں سبقتوں کا
رمضان کا مہینہ توبہ و بخششوں کا۔۔۔۔

Rate it:
Views: 352
06 Apr, 2024
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets