Add Poetry

روح کی تسکین چاہی رفعتوں کی چاہ کی

Poet: یاسر فاروق By: Yasir Farooq, Karachi

روح کی تسکین چاہی رفعتوں کی چاہ کی
تجھ سے جو کر دے قریب ان زاویوں کی چاہ کی

ہر کوئ محتاجِ توفیقِ محبت ہے یہاں
تو نے جب چاہا تو ہم نے نیکیوں کی چاہ کی

سیدھ میں چلتے رہے اور تیرے در تک آ گئے
کم نظر کی کج روی نے راستوں کی چاہ کی

داستانِ طورِ سینا کے امیں ہیں یہ پہاڑ
ہم نے چاہی اک نظر سرگوشیوں کی چاہ کی

کس قدر خاموشی سے دریا فلک پر ہیں رواں
پیاس کے مارے ہوؤں نے بادلوں کی چاہ کی

کس نے بخشا ہے بشر کو ذوقِ فطرت دوستی
ہم نے دریاؤں کو سوچا جنگلوں کی چاہ کی

ہم سمندر سے محبت کرنے والے لوگ ہیں
غرقِ نظارہ ہوئے ہیں ساحلوں کی چاہ کی

اک فقط تو ہی رحمان اک فقط تو ہی رحیم
بات حمدی کر رہا ہے چاھتوں کی چاہ کی

Rate it:
Views: 903
27 Apr, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets