Add Poetry

روز تیری مان کر کب تک ٹھہر جائیں گے ہم

Poet: شمیم By: شمیم, Sheikhupura

روز تیری مان کر کب تک ٹھہر جائیں گے ہم
ایک دن تو چھوڑ کر تیرا نگر جائیں گے ہم

گردشِ ایام دوری تو بڑھائے گی مگر
ایسا تھوڑی ہے محبت سے مکر جائیں گے ہم

جب یہاں پہلی دفعہ ہم آئے تھے لگتا نا تھا
اس گھنے جنگل کو بھی آباد کر جائیں گے ہم

رزق کی خاطر یہاں پر رات دن اِک ہو گئے
کب ہمیں چھٹی ملے گی اور گھر جائیں گے ہم

اُس کا دل تو خالی کرنا ہے ہمیں اک دن مگر
زندگی بھر کے لیے وہ آنکھ بھر جائیں گے ہم

تنکا تنکا جوڑ کر یہ گھونسلہ بن جائے گا
رفتہ رفتہ آپ کے دل میں اُتر جائیں گے ہم

ہم سے بڑھ کر اُس کو اپنے دوستوں سے پیار ہے
اور اِک دن دیکھنا اِس دُکھ سے مر جائیں گے ہم

Rate it:
Views: 4
19 Sep, 2025
More Umair Mushtaq Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets