روٹھی ہوئ ہے زوجہ

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistan

لگتا نہیں کہیں دل روٹھی ہوئ ہے زوجہ
زاہد اداسیوں کے بستر پہ جا کے سو جا

چاہا ہے تجھ کو جانی ہر چیز سے بھی زیادہ
اب تھوک دے یہ غصہ جلدی سے راضی ہو جا

تیرا ہی ہے تصور آفس میں اور گھر میں
تو بھی تو جان مجھ میں سب کچھ بھلا کے کھو جا

شاپنگ پہ تیری پیسے سب خرچ ہو گئے ہیں
بکرا کہاں سے لا ؤں خالی ہے میرا بو جا

اب مان جا کہ کھانا تک بھی نہیں پکایا
غصے میں آ رہا ہوں اب تو الرٹ ہو جا

دلہن نئ نویلی لے آؤں گا میں گھر میں
ناراض ہو کے مجھ سے جاتی ہے میکے تو جا

بس اتنی ہے گزارش جانے سے پہلے سارے
برتن و میلے کپڑے اچھی طرح سے دھو جا

آ ہی گئ ہنسی اب ہونٹوں پہ اس کے آخر
دھمکی سے مانتی ہے زاہد ہماری زوجہ

Rate it:
Views: 971
24 Oct, 2012