روٹھے دوست کے نام

Poet: Shabeeb Hashmi By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar KSA

آؤ پھر سے دوستی کے
ٹوٹے محل کو تعمیر کریں
پھر سے بکھرے رشتوں کو
مل کر ھم تسخیر کریں

جھلمل کرتے تاروں اور جگنوؤں
کو ہاتھ میں لیں
سمیٹیں رنگ آسمانوں سے
خوابوں کو تعبیر کریں

چٹختی کلیاں باغوں سے
اور گلابوں کا رنگ چنیں
روپ لٹاتے موسموں کی
کینوس پر تصویر کریں

آتی جاتی ساری بہاریں
ہمارا ایسا ساتھ بنیں
بھولی بسری یادیں چھوڑیں
مستقبل کو جاگیر کریں

Rate it:
Views: 3045
05 Apr, 2011