رو رو کروں فریاد
آئے محمد کی جب یاد
شام و سحر یہ سوچوں
آئے بلاوا آئے
مجھکو در مصطفیٰ سے
کوئ سندیسہ آے
دیکھ لےیارب پھیلے ہاتھ
رو رو کروں فریاد
آئے محمد کی جب یاد
بس میں نہیں ہے میرے
میرے نبی میرا دل
یاد محمد سے ہے
مضطرب میرا دل
کر دے یارب دل اب شاد
رو رو کروں فریاد
آئے محمد کی جب یاد
کاش میں پہنچوں در پہ
رکھوں نہ پیر زمیں پہ
ہاتھوں سے تھامے دل کو
خاک ھو میری جبیں پہ
سن لے یارب اب فریاد
رو رو کروں فریاد
آئے محمد کی جب یاد