رُتبہ آپ ﷺ کا ہے سب سے عالی
آپ ﷺ ہی ہیں سب کے والی
جھولیاں بھر بھر کے اپنی گیا ہے
آپ ﷺ کے در پہ آیاجو بھی سوالی
دیکھا جس نے بھی آپ کا رُخِ انور
نظر آپﷺ پر ہی اُس نے جما لی
عشقِ نبی ﷺ بس گیا جس کے دل میں
گَرد اپنے دل کی تو اُس نے ساری ہٹا لی
سخی سب سے بڑھ کر ہے تیرا آستانہ
تیرے در پہ آکے لوٹا، کبھی کوئی نہ خالی
دامن جس نے بھی آقاﷺ کا تھاما
اپنی زندگی کی ہر مراد اُس نے پالی
کاشف کی ہے یہ تمنا ، حاضر ہو کرمدینہ
حال دل اپنا سنائے پکڑ کے روضے کی جالی