Add Poetry

رہبرو راہنما ﷺ

Poet: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی) By: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی), Houston TX USA

رہبرو راہنما ﷺ ، مصطفی مصطفیﷺ، سیدی مرشدیﷺ ، یانبی یانبیﷺ
سید الانبیاء ، مجتبے مجتبےٰﷺ ، سیدی مرشدیﷺ ، یانبی یانبیﷺ

مشک و عنبر سے دھوؤں ، اگر میں زباں ، عطر سے بھی معطر ہو گر جسم و جاں
تیری تعریف کے پھر بھی لائق کہاں ، سیدی مرشدیﷺ ، یانبی یانبیﷺ

حسن کی ابتدا ، حسن کی انتہا ، آپ ﷺ ہیں کعبۃ اللہ کے بدرالدجیٰﷺ
کون ہوگا حسیں ، یانبیﷺآپ سا ، سیدی مرشدیﷺ ، یانبی یانبیﷺ

آپ ﷺ طٰسن و یسیٰن، صادق امیںﷺ، آپﷺقرآنِ ناطق رسول مبیںﷺ
کردیں آباد بنجر یہ دل کی زمیں ، سیدی مرشدیﷺ ، یانبی یانبیﷺ

آپﷺ کعبہ دل ، آپﷺ قبلہء جاں ، آپﷺ ہی واقف رازِ درد نہاں
طالبِ نظرِ رحمت ہے سارا جہاں ، سیدی مرشدیﷺ ، یانبی یانبیﷺ

رحمت العالمیںﷺ ، سیدالمرسلیںﷺ ، مونسِ دوجہاں ، باعثِ کن فکاں
آپ محبوب رب ، نوشہ ء دوجہاں ، سیدی مرشدیﷺ ، یانبی یانبیﷺ

آپ قرآن ہیں ، آپ فرقان ہیں ، آپ تو بندہ ء رب سبحان ہیں
آپ ہی مفتی وجہء رمضان ہیں سیدی مرشدیﷺ ، یانبی یانبیﷺ
 

Rate it:
Views: 115
16 Apr, 2023
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets