Add Poetry

زخم کھلتے ہیں اک کرب سا سہنے میں مزا آتا ہے

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

زخم کھلتے ہیں اک کرب سا سہنے میں مزا آتا ہے
یوں تڑپتے سسکتے ہوئے جینے میں مزا آ تا ہے

راس آتے نہیں اب مجھ کو مخملیں بستر
کا نٹو ں کی سیج برتنے میں مزا آتا ہے

آس کے غنچےکبھی کھلتےہیں کبھی مرجھاتےہیں
اب بہاروںمیںبھی پت جھڑ دیکھنےمیںمزا آتاہے

جب بھی چلتی ہے خیالوں میں یاد کی خنک ہوا
ہر مہینہ د سمبر سا گزرنے میں مزا آتا ہے

جب برستیں ہیں ساتھ بوندوں کے ترستی آنکھیں
تب کہیں جاکے ساون کے بھیگنے میں مزا اتا ہے

سہتا ہے دل جب روٹھنے والے ہمزاد کے دکھ
شب تنہائ چھپ کے رونے میں مزا آتا ہے

بارہا خود سمیٹ کر بکھرادینا بے خیالی میں
یوں پریشاں زلفوں سے کھیلنے میں مزا آتاہے

خوابوں کی تال پر بجتی ہے اکثر عشق کی جھانجر
نام لکھ لکھ کے بار بار مٹانے میں مزا آتا ہے

درد کی جھانجھر پہ رقص کی تہزیب کے ساتھ
آپ ہی آپ پھر تھر کنے میں مزا آتا ہے

کبھی سوکھے ہوئےشجر کو سمجھ کے شانہ
بے سبب یوں ہی لپٹنے میں مزا آتا ہے

Rate it:
Views: 571
27 Feb, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے
ہمیں دَردِ دِل کی سزا تو دے، مگر اپنے لَب کبھی کہہ نہ دے۔
یہ چراغِ اَشک ہے دوستو، اِسے شوق سے نہ بُجھا دینا،
یہی ایک ہمدمِ بے وفا، ہمیں بے خبر کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے زَخم دے، مجھے رَنج دے، یہ گلہ نہیں مرے چارہ گر،
مگر اپنے فیض کی ایک گھڑی مرا مُستقل کبھی کہہ نہ دے۔
مرے عَزم میں ہے وہ اِستقامت کہ شرر بھی اپنا اَثر نہ دے،
مجھے ڈر فقط ہے نسیم سے کہ وہ خاکِ چمن کبھی کہہ نہ دے۔
وہ جو بیٹھے ہیں لبِ جام پر، وہ جو مَست ہیں مرے حال پر،
انہی بزم والوں سے ڈر ہے مظہرؔ کہ وہ میرا نشاں کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے توڑنے کی ہوس نہ ہو، مجھے آزمانے کی ضِد نہ ہو،
مجھے قرب دَشت کا شوق ہے، کوئی کارواں کبھی کہہ نہ دے۔
یہ جو صَبر ہے یہ وَقار ہے، یہ وَقار میرا نہ لُوٹ لینا،
مجھے زَخم دے کے زمانہ پھر مجھے بے اَماں کبھی کہہ نہ دے۔
مرے حوصلے کی ہے اِنتہا کہ زمانہ جُھک کے سَلام دے،
مگر اے نگاہِ کرم سنَبھل، مجھے سَرکشی کبھی کہہ نہ دے۔
جو چراغ ہوں مرے آستاں، جو اُجالہ ہو مرے نام کا،
کسی بَدزبان کی سازشیں اُسے ناگہاں کبھی کہہ نہ دے۔
یہی عَرض مظہرؔ کی ہے فقط کہ وَفا کی آنچ سَلامت ہو،
کوئی دِلرُبا مرے شہر میں مجھے بے وَفا کبھی کہہ نہ دے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets