زندگی میں کبھی نا تکبر کرنا دوستوں
ہر مصیبت میں تم صبر کرنا دوستوں
روز محشر یہی عمل ہمارےکام آئے گا
ہر پل اپنے الله کا ذکر کرنا دوستوں
سبھی نعمتیں عطا ہیں پروردگار کی
تم کسی بات کانا فخرکرنا دوستوں
جتنا ملےاسی پہ قناعت کرنا تم
کسی کےحق پہ نانظر کرنا دوستوں
نیک کاموں میں اپنا حصہ ڈالتےرہنا
کوئی برا کام نا مگر کرنا دوستوں