سب سے افصل عبادت ہے نماز کی
ساتھ ہی بنا لو اپنی عادت نماز کی
نماز پڑھنے سے تھکاوٹ ہوتی ہے دور
نماز پڑھنے سے شیطان ہوتا ہے دور
امیر غریب میں فرق مٹاتی ہے نماز
اچھے برے میں تمیز سکھاتی ہے نماز
اس سے انساں گناہوں سے جاتا ہے بچ
جھوٹ بولنے سے بہتر بولنا ہے سچ
کافر و مسلم میں ہوئی ہے اس سے شناخت
آخر چھوڑ دیتا ہے شیطان مسلم کا ساتھ
کامیاب ہونا ہے اگر تجھے اے انسان
جان اپنی کردے اسلام کی راہ میں قربان