Add Poetry

سارا جہاں تمھارا ہے ، زمین آسماں تمھار ا ہے

Poet: Humera Sajid By: Humera Sajid, Lahore

سارا جہاں تمھارا ہے ، زمین آسماں تمھار ا ہے
دنیا میں ہمیں بھی عزت دے دو ، تمھار ا محبوب نبی ﷺ ہمارا ہے
کر دے معا ف ہمیں اور د ے دے ہمیں بھی دنیا میں عزت
سن لے اپنے محبوب کی اُ مت کی یہ پکا ر ، ہمارا نبی ﷺ تمہیں بھی تو پیارا ہے
زبانی جمع خرچ کرتے ہو بس ، بات تو میرے محبوب کی کوئی مانتے نہیں
ہونہی کہتے رہتے ہو ہر وقت ، اپنا نبی ﷺ ہمیں جان سے بھی پیارا ہے
دنیا سے پیا را ہے تمھیں اور دنیا ہی کے واسطے سب کچھ ہو کرتے
قربان کرو کچھ تو دین کے لیے ، تو میں دیکھو ں، کتنا تمھیں میرا محبوب پیار ا ہے
جھوٹ ، رشوت ، قتل و غارت ، حسد ، بغض، نفرت ، کینہ
ہر برائی ہے تم میں ، پھر بھی یہ کہتے ہو ، ہمیں اپنا نبی ﷺ بڑا پیارا ہے
پیار ہے اگر ان سے تو ہر بات ہر اد ا آپ ﷺ کی اپنا لو
صدیوں سے تم کہہ ر ہے ہو اور میں سن رہا ہوں
ہمیں اپنا نبی ﷺ جان سے پیارا ہے
ہمیں اپنا نبی ﷺ جان سے پیار ا ہے
آپ ﷺ کی مہک ہے سب پھولوں میں
آپ ﷺ کے دم سے بہار ہے گلستاں میں
ابر کرم ، آپ ﷺ کی نظر کرم سے ہے برستا
ویران بنجر زمیں کو نغلستان میں بدل ہے دیتا
پرندے چہہچاتے ہیں ، آپ ﷺ پر واری واری جاتے ہیں
کھلے آسمان پر جب اُڑتے ہیں ، آپﷺ پر درود و سلام پڑھتے ہیں
کائنات کا زرہ زرہ آپ ﷺ کا ہے احسان مند
رہیں آپ ﷺ ہمیشہ ہم سے خوش ، دل اسی بات کا ہے آرزو مند
 

Rate it:
Views: 407
22 Apr, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets