ساری دنیا میں چرچہ عام ہے تیرا
اپنے بندوں پہ رحم کرنا کام ہے تیرا
دنیا میں اور بھی کتابیں ہوں گی
مگر سب سے افضل کلام ہے تیرا
میرے مولا مجھ پہ بھی کرم کرنا
مصائب میں گھرا یہ غلام ہے تیرا
اہل علم دین فطرت کہتے ہیں جسے
سب مذاہب سے پیارا اسلام ہے تیرا
میرے دامن میں اور تو کچھ بھی نہیں
صبح و شام میرے لب پہ نام ہے تیرا