Add Poetry

ساون کے اس موسم میں۔۔۔

Poet: طارق اقبال حاوی By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

ساون کے اس موسم میں
کیا معلوم، کب، کس جگہ پر؟
بادل گرجے، بارش برسے
چھتری ساتھ میں رکھ لیتا ہوں
نکلوں میں جب بھی گھر سے
لیکن اکثر یوں ہوتا ہے
جھٹ سے بادل آ جاتے ہیں
جھٹ سے بارش ہو جاتی ہے
چھتری کھلنے سے پہلے ہی
بارش مجھے بھگو جاتی ہے
تم بھی اکثر یوں کرتے ہو
کیا معلوم، کب، کس جگہ پر؟
اچانک ہی سے آ جاتے ہو
ہر بار میری سنے بنا ہی
اپنا سب سنا جاتے ہو
بادل سا گرج جاتے ہو
ساون سا برس جاتے ہو
تم آنکھیں بھگو جاتے ہو
اس سے پہلے کہ کچھ بولوں
تم اپنے رستے ہو جاتے ہو
اور میرے لب اس چھتری جیسے
کھلتے کھلتے رہ جاتے ہیں
ہر بار کے جیسے میرے شکوے
اشکوں کے سنگ بہہ جاتے ہیں

Rate it:
Views: 3095
22 Jul, 2017
Related Tags on Rain/Barish Poetry
Load More Tags
More Rain/Barish Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets