Add Poetry

ساٹھ سے اوپر پاکستان

Poet: hasanpurki By: m.hassan, karachi

ساٹھ سے اوپر پاکستان
ساٹھ کے لگ بھگ سیاستدان
سب نے خوب برباد کیا
اب تو سدھرو میری جان
کب تک تم آپس میں یونہی
ہوتے رہیں گے دست و گریبان
سنا ہے بڈھاپے میں گدھا بھی دانشور بنتا ہے
پر اس قبیل کے لوگ لگتا ہے ٹوٹلی حیوان
اب تک تم وطن کے لئے کوئی ڈھنگ کا کام کر نہ سکے
پھر بھی تم خود کو سمجھتے ہو ایک بہتر سیاستدان
آخر تم نے کیا ہی کیا ہے اس ارض پاک کے لئے
اب تک اس ملک کا ہر شہری اک دوجے کا ہے دشمن
وعتصمو بحبل اللہ ولا تفرقو اسلام کا پیغام ہے
ان ملاووں اور سیاستدانوں سے کوئی تو پوچھے
تم نے اس پیغام کو سمجھا ہی کیا ہے
مل کر تم نے انسانوں میں نفرت،تعصب اور فرقہ واریت پھیلائی
جو بیج تم نے بویا تھا وہ فصل اب کٹ رہی ہے شہر اور گلیوں میں
اب کھانے کی تیاری کرلو بھوکے بھیڑیو لگ چکی ہے دسترخوان
قل کا کھانا سوئم کا کھانا اور پھر چہلم کا کھانا بھی تو ہے
تم نے بس یہی کچھ سوچا تھا اپنا پیٹ بھرنے کے لئے
ایک ایک کرکے مارتے رہو اور مرن کی کھاتے رہو
یونہی بنے پھرتے ہیں لیڈر قوم کو تم ایک کر نہ سکے
قرآن کے دو ٹوک پیغام کو تم نے بیچا پونڈ اور ڈالر میں
مسلم جو اس خطہ میں آئے تھے اپنی ایک جنت بنانے
لیکن تم نے اپنی سازشوں سے بدل دیا اس کو دوزخ میں
آج مسلم مسلم کا جانی دشمن ہے
کب تک یہ کھیل جاری رہے معلوم نہیں

Rate it:
Views: 336
08 Apr, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets