Add Poetry

سبھی رستے یہاں کھوئے ہوئے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

سبھی رستے یہاں کھوئے ہوئے ہیں
مسافر اس لیے سوئے ہوئے ہیں

کسی کے ہجر میں میری طرح سے
مری جاں آپ بھی روئے ہوئے ہیں

کبھی تو دوستی کی فصل ہوگی
امیں میں بیج تو بوئے ہوئے ہیں

نئی پوشاک ہے اس کے بدن پر
یہ کپڑے ہم نے بھی دھوئے ہوئے ہیں

سبھی خوش باش ہیں بزمِ طرب میں
یہ رند جانے کہاں کھوئے ہوئے ہیں
 

Rate it:
Views: 1206
07 Mar, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets