Add Poetry

سب جا رہے ہیں میرے گھر سے مدینے

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), K.S.A

سب جا رہے ہیں میرے گھر سے مدینے
نجانے کیوں آقا مجھے بلا نہیں رہے

ہو گئی ہے شاید کوئی بھول مجھ سے
جو میری بھول کو آقا بھلا نہیں رہے

سب جا رہے ہیں میرے گھر سے مدینے
نجانے کیوں آقا مجھے بلا نہیں رہے

میں روتی رہوں خاک طبیہ پر بیٹھ کے
مگر آقا مجھے مدینے بلا نہیں رہے

وہ بھیج دیتے ہٰیں ہر بار اک تحفہ مجھے
مگر اپنا دیدار مجھے کرا نہیں رہے

سب جا رہے ہیں میرے گھر سے مدینے
نجانے کیوں آقا مجھے بلا نہیں رہے

میں دی رہی ہوں صدا پر صدا لیکن
نجانے کیوں آقا سننے کو آ نہیں رہے

سب جا رہے ہیں میرے گھر سے مدینے
نجانے کیوں آقا مجھے بلا نہیں رہے

Rate it:
Views: 423
18 Apr, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets