ہر نرالی شان زیبائی کا پیکر آپ ہیں
انبیاء جتنے بھی آئے سب سے برترآپ ہیں
آپ کی خاطر ہوا پیدا وجود کائنات
بزم عالم کے سبھی جلووں کا محور آپ ہیں
گرچہ ہیں ان میں خلیل اللہ ، کلیم اللہ بھی
لیکن اس چمن رسالت کے گل تر آپ ہیں
صورت وسیرت کی رعنائی جمال اندر جمال
شان حسن کبریا کے بھی تو مظہر آپ ہیں
سب کی امیدوں کا مرکز ہے شفاعت آپ کی
صاحب حمد و لواء ، شافع محشر آپ ہیں
آپ ہی کا اسوہ حسنہ ہے پیغام نجات
کل بھی رہبرآپ ہی تھے اب بھی رہبر آپ ہیں