Add Poetry

سدرہ پر

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

روح الامین سے پوچھئے عظمت میرے سرکارکی
سدرہ پردیکھتارہارفعت میرے سرکارکی
بارباربھیجتے رہے عرش پراس لیے
پسندہے موسیٰ کوصورت میرے سرکارکی
روٹی ویسی ہی رہاہوتارہارومال صاف
بچائے گی جہنم سے نسبت میرے سرکارکی
رشک کرتے ہیں عمرغاروالی عبادت پر
کتنی عظیم ہے سمجھوخدمت میرے سرکارکی
پوچھاجوکسی نے فرمایاام الموئمنین نے
قرآن پاک ہی ہے سیرت میرے سرکارکی
بیس بائیس افرادکاکھاناہزاروں نے کھایا
ہے اس سے زیادہ برکت میرے سرکارکی
بلالیامحبوب کولامکاں کی خلوتوں میں
اللہ بھی چاہتا ہے قربت میرے سرکارکی
چاندہوادوٹکڑے سورج پلٹ کرآیا
فرش،عرش پرہے حکومت میرے سرکارکی
کرتے رہے زیارت اس لیے کہ جبریل سے
جدائی دیکھی نہیں جاتی فرقت میرے سرکارکی
قرآن وحدیث سے ثابت ہے اہلسنت کاعقیدہ
سب سے پہلے ہوئی خلقت میرے سرکارکی
نعت لکھنے،پڑھنے کاسلیقہ جسے عطاء کیا
اس پرہے صدیقؔ رحمت میرے سرکارکی

Rate it:
Views: 345
31 Mar, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets