بارگاہِ مولا میں
آپ ہی مرے آقا
معظّم ہیں
مکرّم ہیں
سب سے اعلیٰ برتر ہیں
خاتم المرسلین بھی
امام المرسلین بھی
آپ کی توصیٖف میں
آپ کی تعریٖف میں
ہر ورق صحیٖفے کا
بے گماں فروزاں ہے
دُرود بھیجتا ہے خود
سلام بھیجتا ہے خود
خالقِ کون ومکاں بھی
آپ کی ثنا خوانی میں
مصروف ہیں فرشتے بھی
سلامی عرض کرنے کو
روز ہی ملائکہ
باادب دربار میں
حاضری لگاتے ہیں
ذکر آقا آپ کا
چار سمت جاری ہے
جنّ وبشر، حوروملک
نجم وفلک، شمس وقمر
غنچہ وگُل، برگ وثمر
ارض وسما وبحر وبر
تمام نوعِ خلائق کے
ساری کائنات کے
لاریب! آپ ہی سرور
لاریب! آپ ہی سرور