جتنے بھی ہیں جلوے سرکار تیرے دم سے
اور ہیں ہم جیسے سیاہ کار تیرے دم سے
اُلفت و محبت کا سبب تُو ہے
اور ہے یہاں سب پیار تیرے دم سے
یہ جنگل، یہ پربت، یہ صحرا، سمندر
اور ہیں یہ سب گُل و گُلزار تیرے دم سے
ہم تو اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے
مِلے روشنی کے آثار تیرے دم سے
عمل تو کوئی بھی اپنا نہیں ایسا
حشر میں چھُوٹیں گے دِلدار تیرے دم سے