سر پر پٹیاں
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birminghamسر پر جو پٹیاں لگا کے آئے ہو
لگتا ہے کہیں سے مار کھا کے آئے ہو
تمہارے بالوں سے تو یوں لگتا ہے
جیسے منوں مٹی میں نہا کے آئے ہو
یہ کیا حالت بنا رکھی ہے تم نے
منہ نہیں دھویا یا آنسو بہا کے آئے ہو
مجھ سے اپنا چہرہ کیوں چھپاتے ہو
مرد ہو اپنا قول نبھا کے آئے ہو
اے دوست دنیا تمہیں سدا یاد رکھے گی
جو عشق میں ہڈیاں تڑوا کے آئے ہو
More Funny Poetry






