سفید پھول
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMآج صبح جیسےہی
میں اپنے آنگن میں
گیا تو سبھی پھولوں
نے مجھےنظرانداز
کر دیا مگر جانتی ہو
جوتمہاراپسندیدہ سفید
گلاب کا پھول ہے
جومیری طرح بڑا
پیارا ہے
مجھ سے تمہارے بار ے
پوچھنے لگا اور دھاڑیں
مار کر رونے لگا
میں نے اسے تمہارا
ہوائی ٹکٹ دکھایا تو
وہ خاموش ہو گیا
اب وہ ہر روزمجھ
سےپوچھتا ہے کہ
تمہارادوست کب آئےگا
اب میں اسے کیسے
بتاؤں کےوہ
ٹکٹ نقلی تھا
اگراسے حقیقت کا
علم ہو گیا تو وہ
سدا کے لیے
مرجھا جائے گا
More Friendship Poetry






