Add Poetry

سنا تھا شعرا بڑے پان کھاتے ہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: ASGHAR KALYAL, BIRMINGHAM

سناتھا شعرا بڑے پان کھاتےہیں
مگرکچھ تو صرف کان کھاتےہیں

ان کی آوازسریلی کیوں ہوتی ہے
جانےکیاریڈیو کہ میزبان کھاتےہیں

چھ دن لوگوں کابیجاکھاتےگزرتےہیں
اتوارکوہم پائےاور نان کھاتے ہیں

دورحاضرکےمسلماں کا یہ حال ہے
پیسوں کےعوض قسم قرآن کھاتےہیں

میرےدل میں رہناہےتوامن سےرہو
آپ ہر روز کیوں میری جان کھاتےہیں

Rate it:
Views: 371
31 Aug, 2012
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets