Add Poetry

سنو جاناں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

سنو جاناں تمہیں یاد ہو گا
ایک بار تم نے مجھ سے کہا تھا
کہ ہم دونوں مرتے دم تک
ایک دوسرے کے دوست رہیں گے
سارے دکھ درد اکٹھے سہیں گے
ایک دوسرے کی خوشیوں میں
ہم شریک رہیں گے
نظروں سے دور سہی
دلوں سے ہم نزدیک رہیں گے
مگر یہ اچانک تجھے کیا ہو گیا ہے
اے دوست تو کہاں کھو گیا ہے
غموں کے سمندر میں بہہ رہا ہوں
اکیلا سارے دکھ سہہ رہا ہوں
تیرے سوا میرا غم بھلا کون بٹائے گا
بتا کب اپنے دوست اصغر سے ملنے آئے گا

Rate it:
Views: 617
29 Apr, 2011
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets