Add Poetry

سود و زیاں کا اب تو احساس مٹ گیا ہے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

سود و زیاں کا اب تو احساس مٹ گیا ہے
غفلت یہ کیسی چھائی نہ ہوش کچھ رہا ہے

ہم نے سَراب کو تو پانی سمجھ لیا ہے
اپنی ہی بے حسی سے گلشن اجڑ گیا ہے

کشتی پھنسی بھنور میں نہ مل سکے کنارا
ان کے سوا تو چارہ نہ کچھ بھی سوجھتا ہے

کیسے ملے گی عزت کیسے ملے گی عظمت
ان سے ہمارا ناطہ جب ٹوٹ ہی چکا ہے

اپنی روش بدلنا ہے وقت کا تقاضا
غفلت سے باز رہنا اس میں ہی تو بھلا ہے

مل جائے درد ان کا ہے جستجو ہماری
ان کے ہی نام پر تو یہ جان بھی فدا ہے

بس اثر کی ہمیشہ انجام پر نظر ہے
جیسا کیا ہے جس نے ویسا صلہ ملا ہے

Rate it:
Views: 205
12 Dec, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets