سچا غلام

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

 درود ہو نبی پرسلام ہو
دن رات ہو صبح وشام ہو

آرزوہے سب غلاموں کی
شہرمصطفی میں ہماراقیام ہو

قبولیت میں اس کی شک نہیں
درودسے شروع جوکام ہو

جبریل نے کہااقصیٰ میں آپ سے
سب انبیاء کے تم آقاامام ہو

قبول ہوتی ہیں تب ہی دعائیں
پیٹ میں جب حلال طعام ہو

برستی ہیں وہاں رحمتیں رب کی
محفل میلادکاجہاں اہتمام ہو

نہیں رہتی مفلسی ایسے سماج میں
نافذجہاں زکوٰۃ کانظام ہو

اداکرتاہے نمازپنجگانہ روزوہ
جوبھی نبی کاسچاغلام ہو

سناتے رہیں نعتیں محفل میلادمیں
زندگی یوں ہی اپنی تمام ہو

جمی رہیں نگاہیں رخ مصطفی پر
ہاتھوں میں کوثرکاجام ہو

مل جائے دیدارمحبوب کاصدیقؔ
اس سے بڑااورکیاانعام ہو

Rate it:
Views: 603
19 Mar, 2020
More Religious Poetry