سچی دوستی
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamمیری زندگی کو پر بہار بنایا تو نے
مجھے جینے کا سلیقہ سکھایا تو نے
پیار کی خاطر دنیا کو ٹھکرا کر
سچی دوستی کا فرض نبھایا تو نے
دنیا بھر کے غموں کو اپنا بنا کر
اپنی خوشیوں کو مجھ پہ لٹایا تو نے
میں نا جانے کہاں بھٹک رہا ہوتا
تیرا احسان ہے جو مجھے اپنایا تو نے
اب تمہیں سدا اسی میں رہنا ہے
میرے دل میں جو گھر بنایا تو نے
More Friendship Poetry






