شعر و سخن میں طبع آزمائی کرتے رہتے ہیں
کچھ نہ کچھ لکھنے کی ٹرائی کرتے رہتے ہیں
اچھی ڈش بنانا تو ہمارے لیے بڑا محال
مگر کبھی کبھی انڈے فرائی کرتے رہتے ہیں
محلے والوں پے رعب جمانے کی خاطر
دوستوں سے مذاق میں لڑائی کرتے رہتے ہیں
ہم تو سچے دل سے دوستی کرتے ہیں
مگر دوست ہم سے بے وفائی کرتے رہتے ہیں
ادھار دینے والوں سے ملتے ہیں خوشی خوشی
مانگنے والوں کو بائی بائی کرتے رہتے ہیں