Add Poetry

سچ تو یہ ہے

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

سچ مقدس بھی اور عظیم بھی ہے
ہم کو تسلیم
اب یہ سچ سُنیے

جھوٹ ہی محفلیں سجاتا ہے
جھوٹ ہی رونقیں بڑھاتا ہے
دستِ الفت ہے جھوٹ ہی کے لیے
ہر مروت ہے جھوٹ ہی کے لیے

سچ کی قسمت میں صرف تنہائی
اور کڑوا بھی ہو تو رسوائی

جب کھرے لفظ منہ پہ آتے ہیں
دل کی گہرائیوں میں پوشیدہ
صبح سے اُجلے، رات سے کالے
سچ کھرچ کر نکالے جاتے ہیں
”یہ ہو تم، یہ تمھارا چہرہ ہے“
نفرتوں کی ابھرتی ہے آواز
ہاتھ ابھی جو تھے ہاتھ میں ان سے
سچ پہ پتھر اچھالے جاتے ہیں

سچ کی قسمت میں صرف تنہائی
 

Rate it:
Views: 428
26 Aug, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets