Add Poetry

سکون

Poet: Bushra Babar By: Bushra Babar, islamabad

 تم کچھ بھی کر لو دنیا میں
تم کچھ بھی پا لو دنیا میں
گر سکون نہیں ہے دل میں تو
کچھ بھی نہیں ہے دنیا میں

یہ پیار محبت کچھ بھی نہیں
یہ رشتے ناتے کچھ بھی نہیں
گر سکون نہیں ہے دل میں تو
کچھ بھی نہیں ہے دنیا میں

کچھ بھی رکھا نہیں ہے یہاں
اس عزت ,دولت , شہرت میں
گر سکون نہیں ہے دل میں تو
کچھ بھی نہیں ہے دنیا میں

کیونکر کر دلوں کو سکوں ملے
جو ذکر سے اس کے دوری ہے
گر سکون نہیں ہے دل میں تو
کچھ بھی نہیں ہے دنیا میں

سکون کی دولت جو میسر ہو
تو کافی ہے انساں کے جینے کو
گر سکون نہیں ہے دل میں تو
کچھ بھی نہیں ہے دنیا میں

پتے کی بات میں بتاتی چلوں
اُس ذات کی یادِمسلسل ہو
تو بس سکون ہی سکون ہو گا
یہاں پر بھی وہاں پر بھی
 

Rate it:
Views: 714
27 May, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets