Add Poetry

شادی کے بعد

Poet: Mohammad Usman By: Mohammad Usman, Birmingham UK

بن گئے ہم گھر جمائی شادی کے بعد
شرم ہم کو ذرا نہ آئی شادی کے بعد

شادی سے پہلے بڑا پیار تھا دونوں میں
ہوتی ہے اب روز لڑائی شادی کے بعد

جیب میں ایک آنہ بھی نہیں رہنے دیتی وہ
اچک لیتی ہے ساری کمائی شادی کے بعد

ماں باپ نے بڑے لاڈ پیار سے پالا تھا
سہنی پڑی ان کی جدائی شادی کے بعد

ایک تو گھر کے سارے کام کرواتے ہیں
اوپر سے کرتے ہیں ٹھکائی شادی کے بعد

ساس میری روز سسر سے کھسر پھسر کرتی ہے
بڑھ گئی اسکی لگائی بجھائی شادی کے بعد

طعنے دیتی ہے وہ بھی بیگم کی طرح ہی
سالی بھی ذرا نہ شرمائی شادی کے بعد

اب جا کے کہتی ہے یہ لوگ خاندانی نہیں
میری ماں دور کی کوڑی لائی شادی کے بعد

جہاں جاتا ہوں لوگ جورو کا غلام کہتے ہیں
عثمان ہو گئی جگ میں ہنسائی شادی کے بعد
 

Rate it:
Views: 1612
15 Apr, 2009
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets