Add Poetry

شام سے پہلے آ جانا

Poet: Majnoon Nadan By: Majnoon Nadan, KSA

شام سے پہلے آ جانا
ساس کا مزاج اکھڑا لگتا ھے
نندوں سے بھی ڈر لگتا ھے
تجھ بن سسر ٹیچر لگتا ھے
شام سے پہلے آ جانا

ابھی تک جیٹھ کا مزاج تو ٹھنڈا ھے
لیکن جیٹھانی کے ہاتھ میں ڈنڈا ھے
ابھی تک دیور کی آنکھ میں ھے بال سہانا
شام سے پہلے آ جانا

پھوپھی تیری نے طعنوں کا ھے کورس کیا
ماسی تیری نے کھانا پکانے پے فورس کیا
چچی تیری نے بھی لینا ھے کوئی بدلہ پرانا
شام سے پہلے آ جانا

تیرے پھوپھا تایا کھانے کے بڑے شوقین
خالو چچا کے مزاج بھی ہیں بڑے رنگین
منگیتر تیری کو یاد ھے وہ زمانہ پرانا
شام سے پہلے آ جانا ۔ آ جانا ۔ پلیز آ جانا

Rate it:
Views: 731
20 Mar, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets