آپ کی آمد بھی نور آپ کا جلوہ بھی نور
آپ کا چلنا بھی نور آپ کا رکنا بھی نور
فقط اتنا کہوں گا میں آپ کی شان میں
وہ آنکھیں بھی نور آپ کا چہرا بھی نور
اترا جو قرآن وہ نور علی نور ہے
آپ کا پڑھنا بھی نور آپ کا سینہ بھی نور
شان ہےبلند اتنی کہ مقام سدرة المنتہیٰ
عظمتوں والا بھی نور آپ کا رتبہ بھی نور