Add Poetry

شاہد کے نام

Poet: Ishfaq By: Muhammad Ishfaq, Sangla Hill

ہر اک زخم لادوا چھوڑ گیا
عجب تھا وہ مسیحا چھوڑ گیا

زندگی سے فرار چاہتا ہوں
جب سے وہ تنہا چھوڑ گیا

زندہ تھا اس کی دید کے سہارے
پھر کیوں مجھے بے سہارا چھوڑ گیا

اپنا لے گیا سب کچھ مجھ سے
بس لمبی عمر کی دوا چھوڑ گیا

جسے نکالا تھا وقت کے بھنور سے
وہی مجھے بے کنارا چھوڑ گیا

عنایت ہے میری تیرگی کےلئے
اپنی یادوں کا دیا چھوڑ گیا

خود تو جا بسا ہے چمن میں
میرے لئے اید کا صحرا چھوڑ گیا

Rate it:
Views: 303
09 May, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets