شرافت نہ دکھایا کرو

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

اتنی زیادہ شرافت نہ دکھایا کرو
کبھی لوگوں پہ ستم بھی ڈھایا کرو

عشق مجازی کی کافی چرچہ ہو چکی
اب عشق حقیقی پہ کچھ سنایا کرو

جہاں سامعین کے ہاتھوں میں انڈے ہوں
کوئی بہانہ بنا کر کھسک جایا کرو

اور کوئی کام تمہیں مل نہ سکے گا
اب تم لوگوں کی ناز اٹھایا کرو

شاید اس کی یاداشت لوٹ آئے اصغر
اپنے پیار کی باتیں دھرایا کرو
 

Rate it:
Views: 835
06 Oct, 2008