شکر خدا

Poet: Rana Nawaz Shahid By: Rana Nawaz Shahid, Karachi

بخشا ہے تو نے نیا دوام زندگی کو
بچا لیا ہے ہونے سے ناکام زندگی کو

لطف و عنایت نے تیرے اے خدا
بنا دیا ہے خاص، میری عام زندگی کو

بھٹک نہ جاؤں کہیں میں سیدھی راہ سے
کرنا نہ کبھی بے لگام زندگی کو

خوشیاں زمانے کی مل گئیں، شاہد کو
بھول گئے ہیں رنج و آلام زندگی کو

Rate it:
Views: 760
29 Jan, 2009
More Religious Poetry